نواز شریف 5 سال وزیراعظم رہتے تو آج ملک میں صورتحال مختلف ہوتی: خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ نوازشریف اپنے نظریات سے الگ ہو گئے، نظریات کو عملی شکل میں لانے کا وقت آگے پیچھے ہو سکتا ہے، نواز شریف 5 سال وزیراعظم رہتے تو آج ملک میں صورتحال مختلف ہوتی
۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری توجہ پاکستان کی معیشت ، استحکام اور خارجہ پالیسی پر ہے، ہماری سمت کا تعین ہوچکا ہے ہمیں اس طرف بڑھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ نظریات کو عملی شکل میں لانے کا وقت آگے پیچھے ہوسکتا ہے ، یہ کہنا غلط ہے کہ نوازشریف اپنے نظریات سے الگ ہوگئے، نوازشریف کے دور میں تمام اشاریے درست سمت میں تھے ، وہ 5 سال وزیراعظم رہتے تو آج ملک میں صورتحال مختلف ہوتی۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میری بات سے وزیراعظم شہبازشریف کو کوئی مسئلہ نہیں، مریم نواز میری بیٹی ہیں، وہ ہماری جماعت کا مستقبل ہیں، وہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب بہتر کام کر رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر