بہاولپور میں سیلابی صورتحال کے باعث جنازہ کشتی کے ذریعے قبرستان منتقل

بہاول پور(نیشنل ٹائمز)پنجاب کےمختلف شہروں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، کئی دیہات تاحال زیر آب اور متاثرین مشکلات کا شکار ہیں۔
بہاول پور کی تحصیل خیر پور ٹامیوالی کے علاقے بونگہ رمضان میں رابطہ سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، پانی کے باعث آمدورفت معطل ہونے پر ایک جنازہ کشتی کے ذریعے قبرستان منتقل کیا گیا جہاں لواحقین کو ریسکیو اہلکاروں کی مدد حاصل رہی۔ادھر حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں کو خالی کرنےکے اعلانات کیے جارہے ہیں، ہیڈ قادرآباد کے مقام پر سیلابی ریلے سے 35 سے زائد دیہات ڈوب گئے۔جھنگ کے علاقے کھوڑاں باقر میں بھی سیلاب متاثرین نے آمدورفت کے لیے ٹائر ٹیوب کا استعمال شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی کیفیت ہے، بہاولپور میں دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں تیزی کی وجہ سے فتو والی کے قریب بند ٹوٹ گیا جس کے سبب سیکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں۔اس کے علاوہ دریائے ستلج میں قصور کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہونے لگی ہے۔کبیر والا میں عبدالحکیم ریلوے کراسنگ برج زیرِ آب آگیا جب کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر شورکوٹ خانیوال ریلوے ٹریک بند ہوگیا جس سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر