وزیراعلیٰ پنجاب کی سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھانے والوں کے خلاف ایکشن کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنےکے لیے پیرافورس کو خصوصی اختیارات دے دیے۔فیڈ ملوں میں گندم کا استعمال روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو بھی فوری متحرک کردیاگیا ہے۔خصوصی اجلاس میں مریم نواز نےکہا کہ روٹی کی قیمت 14 روپے اور 20 کلو آٹےکی قیمت 1810 روپے سے نہیں بڑھنی چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھانےکی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، گندم کی ذخیرہ اندوزی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر