قطر کی سول و عسکری قیادت کی خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف

قطر (نیشنل ٹائمز)سول و عسکری قیادت کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے ذمے دارانہ کردار کو سراہا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاعی امور سے ملاقات کی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل جاسم محمد سے بھی ملاقات کی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کے سرکاری دورے پر ہائر ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق قطر آرمڈ فورسز ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قطر کی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں خطے کی بدلتی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا اور دفاعی و سکیورٹی شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک قطر تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا جبکہ قطری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کی تعریف کی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر