سندھ: گریجویٹ اور اچھی شہرت کا حامل پولیس افسر ہی ایس ایچ او بن سکے گا، حکم نامہ جاری

کراچی(نیشنل ٹائمز)سندھ بھر میں اب صرف گریجویٹ اور اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران ہی تھانیدار (ایس ایچ او) تعینات ہوسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبے میں صرف گریجویٹ اور اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کو ہی تھانیدار تعینات کیے جانے کا حکم نامہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ کے حکم نامے کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے تناظر میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے لیے جاری کیے گئے ایس او پیز کے تحت صرف ان پولیس افسران کو ایس ایچ اوز تعینات کیا جائے جو گریجویٹس، اچھے رویے کے حامل ہیں اور جن کا کرمنل ریکارڈ نہیں ہے ۔رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ کے حکم نامے اور شق میں اضافے کے بعد صوبے میں بڑی تعداد میں ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر