دریائے راوی کا سیلابی ریلا ملتان میں ریلوے برج تک پہنچ گیا

ملتان(نیشنل ٹائمز) دریائے راوی کا سیلابی ریلا ملتان میں ریلوے برج تک پہنچ گیا جبکہ کبیر والا میں درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے۔
ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بھی سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ہے متعدد بستیاں زیرآب آ گئی ہیں اور لوگ اپنی مدد آپ کےتحت نقل مکانی کر رہے۔ادھر دریائے راوی کا سیلابی ریلا ملتان میں ریلوے برج تک پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا، ہیلتھ کیمپس میں مریضوں کی عیادت کی اور متاثرین کو آٹے اور کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ادھر لودھراں میں بھی پانچ بستیوں کے بند ٹوٹ گئے ،پانی فصلوں میں داخل ہوگیا اور دیہات کا زمینی رابطہ ٹوٹ گیا۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر اونچے درجےکا سیلاب ہے۔ بلوکی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار 130 کیوسک ہے۔دریائےراوی میں سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجےکا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد ایک لاکھ 60 ہزار 580 کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج ایک لاکھ 57 ہزار 580 کیوسک ہے۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائےراوی میں جسڑ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ پانی کی آمد اور اخراج 85 ہزار980 کیوسک ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر