عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، انکی صحت کو لیکر سنسنی پھیلائی جارہی ہے: علیمہ خان

لاہور(نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ کل عمران خان سےملاقات ہونی تھی مگر نہیں کرائی گئی تاہم بیرسٹر گوہرکی ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا چیک اپ ان کےاپنے ڈاکٹرزکی موجودگی میں ہوناچاہیے، چیک اپ کےلیے ان لوگوں کے ارادوں پرہمیں یقین نہیں، عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت کےلیے پوچھا کیونکہ وہ خود ڈاکٹر ہیں۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، سوشل میڈیا پرفیک خبریں پھیلائی جارہی ہیں، عمران خان کوتھوڑا سا بھی کچھ ہوگا توسب سے پہلےان کی فیملی کھڑی ہوگی، ان کی صحت کولےکرسنسنی پھیلائی جا رہی ہےجوکہ سچ نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر