سندھ کے وزیر آبپاشی نے کالا باغ کے حوالے سے علی امین کا بیان متنازع قرار دیدیا

کراچی(نیشنل ٹائمز) سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کالا باغ ڈیم کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین کے بیان کو متنازع قرار دیدیا۔
ایک بیان میں وزیر آبپاشی جام خان شورو نے وزیرعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کالا باغ کو لے کر علی امین تجویز مناسب نہیں، یہ وقت متنازع بیانات کا نہیں، سندھ میں کہیں بھی بندمیں شگاف نہیں ڈالاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کچےکے لوگوں کیلئے ریلیف کیمپ قائم کیےہیں،اگلے ایک سے 2 دن میں سیلاب کا حجم واضح ہوجائے گا۔دوسری جانب وزیر زراعت سندھ محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ سیلاب کے پیش نظر گھوٹکی اور اوباڑو کے 16 علاقوں سے لوگوں کو منتقل کیا جائے گا، متاثرین کےلیے 5 ریلیف کیمپس اور 3 جدید موبائل اسپتال کام کر رہے ہیں ، قادرپور شینک بند کے حساس مقامات پرمرمتی کام جاری ہے۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ کالا باغ ڈیم سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کو پانی ملے گا، سندھ کو کالا باغ ڈیم پر ایشوز ہیں تو میز پر بیٹھیں بات کریں۔وزیرعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم ملک کی ضرورت ہے سیاست کی وجہ سے یہ منصوبہ رکا ہواہے، ایسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر