سیلاب میں بیٹیوں کا جہیزبہہ جانےکی خبر، گورنر پنجاب نے 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمہ داری اٹھالی

لاہور(نیشنل ٹائمز) سیلاب میں بچیوں کےجہیزبہہ جانےکی خبر سامنے آنے کے بعد گورنرپنجاب سلیم حیدر متاثرہ فیملی کےگھر موہلنوال پہنچ گئے۔
گورنر نے سیلاب سے متاثرہ فیملی کی 9 بچیوں کی شادی کی ذمہ داری لےلی جب کہ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ فیملی اور اہل علاقہ سے ملاقات کی، متاثرہ شہریوں نے پانی میں ڈوبے ہوئے اپنےگھر گورنر پنجاب سلیم حیدر کودکھائے۔گورنر سلیم حیدر خان نے کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب نے پنجاب میں تباہی مچائی ہوئی ہے، سیلاب کی تباہی اورقدرتی آفت کےسامنےلوگوں کی بےبسی دیکھ کرمیری نیندیں اڑگئیں، لوگوں کےگھر سیلاب میں ڈوب گئے،قیمتی سامان پانی میں بہہ گیا۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ لوگ قبرستانوں میں پناہ لینے پرمجبورہیں،اس وقت میری تمام تر توانائیاں سیلاب زدگان کی بحالی پرمرکوز ہیں، روزانہ کی بنیاد پرسیلاب سےمتاثرہ خاندانوں کوتین وقت کا کھانامہیاکیاجائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریڈکریسنٹ کی جانب سےمیڈیکل کیمپس لگائےجائیں گے،دکھ کی اس گھڑی میں ہرممکن مدد فراہم کی جائےگی، یہ وقت کسی قسم کی سیاست کا نہیں، سیاست سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کی مددکرنی ہوگی،موہلنوال میں سیلاب متاثرین کو خیمے لگا کر دیں گے۔



  تازہ ترین   
چمن پھاٹک کے قریب خوفناک دھماکہ، شہداء کی تعداد 25 سے تجاوز، 52 افراد زخمی
پاکستان پائیدار امن، باہمی احترام کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
ٹرمپ کو مبارکباد، بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریں گے: وزیراعظم
معاہدے کے قریب، مسلم رہنماؤں سے بات کر لی، نیتن یاہو کو بھی آگاہ کر دیا: ٹرمپ
ایران پر پابندیوں میں نرمی، لبنان پر حملے بند، آبنائے ہرمز کھلے گی: ایگزیوس
افغان سرزمین کو دوسرے ممالک کیخلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا: رچرڈ لنڈسے
ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، حملہ آور موقع پر ہلاک
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران انتہائی نتیجہ خیز رہا: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر