کرم میں مسافر گاڑی پر حملے میں 6 افراد جاں بحق

کرم (نیشنل ٹائمز) لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ضلع کرم میں لوئر کرم کے علاقے احمد خان کلے میں پاڑہ چمکنی سے صدہ جانے والی گاڑی پر نا معلوم افراد نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد بحق ہو گئے جن کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔کرم سے رکن قومی اسمبلی انجینیئر حمید حسین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد خان کلے جیسے پرامن علاقے میں اس قسم کا واقعہ سمجھ سے باہر ہے اور یہ علاقے میں منظم سازش کے تحت بدامنی پھیلانے کی کوششیں ہے عوام اس سازش کو ناکام بنا کر قیام امن کے لیے راہ ہموار کریں۔دوسری جانب طوری بنگش قبائل کے رہنماؤں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر