شی جن پھنگ کی شہباز شریف سے ملاقات، مضبوط تعلقات خطے میں امن اور ترقی کے لئے انتہائی اہم قرار

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے منگل کے روز پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چونکہ دنیا میں صدی میں پہلی بار رونما ہونے والی بڑی تبدیلیاں تیزی سے وقوع پذیر ہو رہی ہیں، ایسے میں چین اور پاکستان کے مضبوط تعلقات خطے میں امن اور ترقی کے لئے انتہائی اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے حامل چین-پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کریں تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو زیادہ فائدہ ہو اور یہ تعلقات دوسرے ممالک کے لئے ایک مثال بن سکیں۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور چین-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کو مزید بہتر اور ترقی یافتہ شکل دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان چین کے شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کرے گا۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو دنیا میں امن، ترقی اور استحکام کے لئے نہایت اہم ہے اور پاکستان اس کی مکمل حمایت کرے گا اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان “ایک چین پالیسی ” پر مضبوطی سے کاربند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں تمام چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر