فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب حکومت نے فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فُرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور انہیں اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کے فیصلے کے علاوہ اُن کے ورثا کو ایک کروڑ روپے گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنرپتوکی فرقان احمدخان کینسرکے مریض ہونے کے باوجود 4 دن سے مسلسل فلڈ ریلیف ڈیوٹی کررہے تھے ۔وہ گزشتہ دنوں پتوکی کے سیلاب زدہ علاقے میں ریلیف آپریشن میں مصروف رہے اور متاثرین سیلاب کو خوراک ، ادویات اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے مسلسل کام کیا۔اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد اتوار کو دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقے گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہے کہ عوام کی مدد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حقیقی ہیرو ہیں،فرقان احمد خان مرحوم کی فرض شناسی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔فرقان احمد کے ورثا کو ایک کروڑ روپے گرانٹ بھی دی جائے گی جس کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منظوری دے دی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر