6 ستمبر کو کسی وقت بھی گڈو بیراج پر انتہائی اونچےدرجے کاریلا ہوگا: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کو کسی وقت بھی گڈو بیراج پر انتہائی اونچےدرجے کاریلا ہوگا۔
کراچی میں پریس بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہے کہ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ کتنا پانی آئے گا، این ڈی ایم اے نے کہاہےکہ 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی سندھ میں داخل ہوگا جب کہ 9 لاکھ کیوسک سے اوپر پانی کو سپر فلڈ کی کیٹیگری میں رکھا جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بیراج اور بند محفوظ رکھنے ہیں، اس طرح کے سیلاب میں بند لیک کرجاتے ہیں تاہم محکمہ انہار پُراعتماد ہیں کہ پانی کو بیراجوں سے گزار لیں گے، ساڑھے 5 لاکھ کیوسک پانی ہم چند روز پہلے گڈو بیراج سے گزار چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گڈو اور سکھر بیراج کا جائزہ لیا، رائٹ بینک پر بندوں میں 5 یا 6 پوائنٹس پر بریچ کا خدشہ ہے، لیفٹ بینک پر شینک بند تشویشناک ہوتا ہے، 5 سے 7 لاکھ کیوسک پانی میں کتنےگاؤں متاثر ہوں گے ڈیٹا موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 9 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کی تیاری کررکھی ہے، پاکستان آرمی اور نیوی سے مدد مانگی ہوئی ہے، نیوی کی کشتیاں بھی موجود ہیں، محکمہ ہیلتھ کو وہاں پر تعینات کردیا ہے اورکیمپس لگے ہوئے ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 4 ستمبر کی صبح معلوم ہوسکےگا کہ پنجند پر کتنا پانی پہنچا ہے جب کہ 6 ستمبر کو کسی وقت بھی گڈو بیراج پر انتہائی اونچےدرجے کاریلا ہوگا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر