اسپیکر قومی اسمبلی نے 3 لاکھ 75 ہزار ارب روپے کی متنازع آڈٹ رپورٹ واپس بھجوادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسپیکر قومی اسمبلی نے 3 لاکھ 75 ہزار ارب روپے کی متنازع آڈٹ رپورٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو واپس بھیج دی۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 2023-24کی سالانہ آڈٹ رپورٹ، جس میں 3 لاکھ 75 ہزار ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا تھا وہ ایک نئے تنازع کا باعث بن گئی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس بات پر سخت ناراضی ظاہر کی کہ رپورٹس وزارت پارلیمانی امور کے ذریعے بھیجے بغیر براہِ راست قومی اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچا دی گئیں تاکہ ایوان میں پیش ہوں۔رپورٹ کے مطابق اے جی پی نے جواب میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو خط لکھا کہ آئین کے مطابق یہ ایوان کی ذمہ داری ہے کہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے۔یہ آڈٹ رپورٹ پہلے ہی شدید تنازع کا شکار ہے کیونکہ اس میں بے ضابطگیوں کا حجم 3 لاکھ 75 ہزار ارب روپے بتایا گیا ہے، یہ رقم وفاقی بجٹ سے 27 گنا زیادہ اور پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی سے ساڑھے 3 گنا زیادہ ہے۔سابق آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر نے دی نیوز سے گفتگو میں اس رقم کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے نظرثانی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ضروری ہے کہ ان غیر معمولی اعدادوشمار کی دوبارہ جانچ کی جائے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر