ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کیلئے بننے والا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے لیے بننے والا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں ڈاکٹر فوزیہ کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس انعام منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں اس معاملے پر لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا رہا ہوں، اس کیس کا فیصلہ سنگل بینچ نہیں بلکہ لارجر بینچ کرے گا۔اس سے قبل جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے عدالتی حکم عدولی پر وزیراعظم و کابینہ کو توہین عدالت نوٹس جاری کیے تھے۔ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس جسٹس سرداراعجاز اسحاق کی کورٹ سےجسٹس انعام امین منہاس کی عدالت منتقل کیا گیا تھا تاہم اب ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے لیے جسٹس انعام امین منہاس کا نیا بننے والا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔جسٹس انعام امین منہاس نے لارجر بینچ کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیج دی۔وکیل درخواست گزار فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ لارڈ شپ یہ معاملہ کافی پیچیدہ ہوگیا ہے ، اس پر جسٹس انعام منہاس نے کہا کہ کوئی پیچیدہ نہیں ہوا میرا اپنا فیصلہ روسٹر سے متعلق موجود ہے۔عمران شفیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ آپ نےکہا ہے کہ چیف جسٹس ماسٹر آف روسٹر ہے؟ میں نے یہ فیصلہ پڑھا نہیں،جسٹس انعام نے کہا منیب صاحب کی بھی یہی رائے تھی میں نے بھی وہی فیصلہ دیا ہے، میرا فیصلہ ہے ماسٹر آف روسٹر چیف جسٹس ہے، دوسری رائے یہ آئی کہ وہ نہیں ہیں، اب دو آرا کی وجہ سے یہ معاملہ لارجر بینچ کو بھیج رہا ہوں، ماسٹر آف روسٹر کون ہے یہ لارجر بینچ طے کرے گا۔بعدازاں چیف جسٹس کے ماسٹر آف روسٹر ہونے کے نکتے پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر