’بونیر میں قیامت سے پہلے قیامت صغریٰ دیکھی‘

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) امیر جے یو آئی (بونیر ) مفتی فضل کا کہنا ہے قیامت سے پہلے ہم نے قیامت صغریٰ دیکھی اور اب تک میں کئی نماز جنازہ پڑھا چکا ہوں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی بونیر کے مفتی فضل نے کہا کہ کئی نماز جنازہ پڑھائے، بچے درختوں سے لٹکتے اور لوگ ملبے تلے دیکھے، بڑے چھوٹے کاروبار اور سکھ برادری بھی متاثر ہوئی، علاقے کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔مفتی فضل نے کہا کہ کئی لوگوں کو ملبے سے نکالا، اس چھوٹے سے عرصے میں بہت خوفناک مناظر دیکھ چکے ہیں، اب بھی کئی افراد لاپتہ ہیں۔ان کا کہنا تھا پاکستان بھر سے جن لوگوں نے عطیات دیے میں ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں، مفتی تقی عثمانی اور قاری حنیف جالندھری کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے آس پاس کے قریبی اضلاع کو ہدایات جاری کی کہ امداد کے لیے پہنچیں اور پہلے دن تقریباً 4 ہزار رضا کار آگئے اور ہم نے ان کی مدد سے مل کر صفائی شروع کی۔جے یو آئی بونیر کے امیر کا کہنا تھا چھوٹے کاروباری لوگوں کو ہم پیسے بھی دے رہے ہیں کہ وہ دوبارہ کاروبار شروع کرسکیں، چھوٹے کاروباری حضرات کے لیے ہم اپنے تئیں کوششیں کر رہے ہیں لیکن جو بڑے کاروباری حضرات ہیں، میں ڈونرز اور وفاقی صوبائی حکومت کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ بڑے کاروباری لوگوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھابونیر کا ماربل کاروبار بہت متاثر ہوا ہے اور وہاں موجود سکھ برداری بھی متاثر ہوئی ہے اور جس طرح ہم نے مسلمانوں کیلئے کام کیا ہے اسی طرح ہم نے سکھ بھائیوں کیلئے بہت کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے سے درخواست کروں گا ہیوی مشینری وہاں پہنچائی جائیں لوگ مشکلات میں ہیں ابھی تک لنکس روڈ بحال نہیں ہوسکے ہیں اور میں درخواست کروں گا اس پورے علاقے کو آفت زدہ قرار دیا جائے تاکہ یوٹیلیٹی بلز اور دوسرے واجبات معاف ہوجائیں۔یونائیٹڈ سکھ کے مہندر پال سنگھ نے کہا کہ بونیر کے مناظر بہت تکلیف اور دکھ بھرے مناظر تھے اور شاید ہم یہ زندگی بھر نہ بھول پائیں، یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کے جھنڈے میں سبز رنگ کے ساتھ سفید رنگ بھی ہے اور ہم نے اسی طرح شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اس مصیبت کا سامنا کر رہے ہیں اور پوری دنیا ہمارے اتحاد کو دیکھ رہی ہے، تمام فلاحی اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔سماجی کارکن وقاص خان نے کہا کہ ہم نے اپنی رضاکاروں کی ٹیم میں عورتوں کو بھی شامل کیا، ہماری ترجیح تھی کہ متاثرہ عورتوں کے خصوصی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ کونسلنگ وغیرہ بھی کی جائے، ایک خاتون جن کے بچے بچیاں اور خاوند سب کا انتقال ہوگیا تھا ان کی کونسلنگ کی گئی، اسی طرح کے بہت سے کیسز ہمارے سامنے آئے لیکن وہاں نیٹ ورک کا بہت شدید مسئلہ ہے جبکہ یہاں اتنی بڑی بڑی کمپنیز ہیں وہ ایمرجنسی میں بھی ٹاور لگا سکتی ہیں۔
حکومت کے پاس وسائل ہیں، اگر حکومت چاہتی تو ملبہ ٹھکانے لگا سکتی تھی: مقامی صحافی
بونیر سے مقامی صحافی شبیر بونیری نے بتایا کہ پیر بابا کے علاقے میں تقریباً 174 شہدا ء ہیں جبکہ ڈی سی آفس کے مطابق 236 شہدا ء ہیں اور 12 لاپتہ ہیں، میں فرداً فرداً تمام متاثرین سے ملا ہوں اور ان سب نے بڑے مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے گھر تباہ ہوجانے کی شکایت کی ہے اور سردی یہاں آنے والی ہے اور گھر نہیں رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا حکومت نے شہداء کو 20، 20 لاکھ کے چیکس دیے ہیں، میں سمجھتا ہوں حکومت کے پاس وسائل بہت زیادہ ہیں، اگر حکومت چاہتی تو ملبہ ٹھکانے لگا سکتی تھی۔ سوات سے نمائندہ خصوصی جیو نیوز محبوب علی نے کہا کہ مینگورہ میں زندگی ابھی تک معمول پر نہیں آئی اور بڑی وجہ سیلابی ملبے سے جو گھر متاثر ہوئے تھے ابھی تک بحالی نہیں ہوسکی ہے۔گیس بجلی تقریباً تمام علاقوں میں بحال ہوگئی ہے۔لوگوں کا گھر اور کاروبار سب تباہ ہوچکا ہے اور وہ حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
پنجاب میں سیلاب آنے کے بعد میڈیا کی ساری توجہ بھی اس طرف مبذول ہوگئی ہے: سلیم صافی
میزبان سلیم صافی نے کہا کہ بونیر ، شانگلہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بحالی کے کام پوری طرح مکمل نہیں ہوئے تھے کہ پورے پنجاب کو پانی نے آگھیرا ہے اس لیے میڈیا کی توجہ بھی ساری پنجاب کی طرف مبذول ہوگئی ہے۔سلیم صافی کا کہنا تھا حالیہ سانحات نے ناصرف سیاسی تقسیم ختم کی اس کے ساتھ ساتھ مذہبی تفریق بھی ختم ہوئی، ہندو برداری بھی مدد میں پیش پیش رہی اور جہاں انہیں مدد کی ضرورت تھی وہاں مسلمانوں نے ان کی مدد کی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر