پنجاب کے سیلاب متاثرین میں جلدی امراض سمیت مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) لاہورکے علاقے چوہنگ میں کھلے آسمان تلے سیلاب متاثرین کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا جہاں بچوں میں خارش اور دیگر امراض پھیل رہے ہیں۔
بچوں کے لیے دودھ بھی دستیاب نہيں، مائيں کہتی ہيں خالی فیڈر میں پانی ڈال کر بچوں کو پلا رہے ہیں جس سے بچوں کو الٹیاں لگ گئی ہيں۔چوہنگ لاہورکے ایک ریلیف کیمپ میں 2 ماہ کے شیر خوار کی آنکھوں سے خون نکل رہا ہے، خود خواتین کو بھی جلدی امراض کا سامنا ہے۔ماؤں کا کہنا ہےکہ ان حالات میں انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کریں اور کدھر جائیں، خواتین کا کہنا ہےکہ حفظان صحت کے اصولوں کاکہیں کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا جس کی وجہ سے ادویات بھی اثر نہیں کر رہی ہیں۔ایک متاثرہ خاتون نے بتایا کہ روزگار کے لیے جو ایک رکشہ تھا وہ بھی پانی میں ڈوب کر خراب ہوگيا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر