فیصل آباد میں جیو نیوز کی ٹیم پر پیرا فورس کے اہلکاروں کا تشدد، دھکے دیے اور کیمرہ بھی چھین لیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)فیصل آباد میں سیلاب سے متاثرہ علاقے ٹھٹہ جیون میں جیو نیوز کی ٹیم پر پیرا فورس کے اہلکاروں کی جانب سے تشدد کیا گیا اور کیمرہ مین سے کیمرہ بھی چھین لیا گیا۔
پیرا فورس کے اہلکاروں نے جیو نیوز کے رپورٹر عرفان اللہ کو گردن سے پکڑ کر دھکے دیے اور نیچےگرا دیا، کیمرہ مین علی ارسلان کے ویڈیو بنانے پر ریجنل ڈائریکٹرپیرا فورس زبیر گیلانی برہم ہو گئے جس پر اہلکاروں نے کیمرہ چھین لیا۔ پیرا فورس کے اہلکاروں نے کیمرہ مین علی ارسلان کو تھپڑ بھی مارے۔پیرا فورس کے ریجنل ڈائریکٹر زبیر گیلانی نے سیلاب سے متاثرہ شخص کو انٹرویو دینے پر ڈانٹ ڈپٹ کی اور کہا کیا تماشا لگا رکھا ہے، متاثرہ شخص جیو نیوز کی ٹیم سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سہولتوں کے فقدان پر گفتگو کر رہا تھا۔پیرا فورس کے ریجنل ڈائریکٹر نے رپورٹر عرفان اللہ کو دھمکی آمیز لہجے میں علاقے سے نکلنے کا حکم بھی دیا۔بعد ازاں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر پیرا فورس زبیر گیلانی کا کہنا تھا یہ ہماری ریاستی ذمہ داری ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانے سے عوام کو روکا جائے، ہمارا کام حکومت کی جانب سے بنائی گئی پالیسی پر عمل درآمد کرانا ہوتا ہے، اگر اس جگہ پر ہمارا فیملی ممبر بھی ہو گا تو اسے روکا جائے گا۔زبیر گیلانی کا کہنا تھا اگر ہم سے کسی قسم کی زیادتی ہوئی ہے تو ہم اس پر معذرت خواہ ہیں۔دوسری جانب جیو نیوز کے رپورٹر نے زبیر گیلانی کے بیان پر کہا کہ ہم کسی کو ساتھ نہیں لائے، وہاں جو لوگ موجود تھے ان سے بات کر رہے تھے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر