’جو آپ نے کیا ہمارے پاس الفاظ نہیں‘، سکھ رہنما رمیش سنگھ کا فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔
گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیالکوٹ ، شکر گڑھ، نارووال اور کرتار پورکا بھی دورہ کیا جب کہ اس موقع پر خطاب میں فیلڈ مارشل نے سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی۔سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں بروقت امدادی کارروائیوں پرفیلڈ مارشل کو خراج تحسین کیا۔سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ بروقت امدادی کارروائیوں پرفیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان ہماری دھرتی اور ہماری جان ہے ، پاک فوج کے جوان آخری شخص کی باحفاظت منتقلی تک کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈمارشل کے سکھ کمیونٹی کے ساتھ بیٹھنے سے دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا، سیلاب کے بعد 24گھنٹے میں جو آپ نے کیا اس کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں، دنیاکو جب پتا چلےگاکہ فیلڈ مارشل نے خود کرتارپور کا دورہ کیا تو سکھوں کا مان مزید بڑھے گا۔رمیش سنگھ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سکھ آکر کہتے ہیں کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ترین ملک ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر