علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)لاہور انسداد دہشتگری عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی جس دوران بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز کو پیش کیا گیا۔شاہ ریز کو جسمانی ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کو بھی انسداد دہشت گردی کی ٰخصوصی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیےتھے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر