‘پانی نے مہلت نہیں دی کہ گھروں سے سامان نکال سکیں’، لاہور میں سیلاب سے بے گھر افراد کی دُہائی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)لاہور کے علاقے چوہنگ اور ملحقہ آبادیوں میں سیلاب کے بعد بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے۔
دریائے راوی کا پانی لاہور کے علاقے چوہنگ اور ملحقہ آبادیوں میں لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔ سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ مقامی رہائشی نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ راوی کے پانی نے اتنی بھی مہلت نہیں دی کہ گھروں سے ضرورت کا سامان ہی نکال سکیں۔ متاثرین کے مطابق وہ اپنی مدد آپ کے تحت بچا کُھچا سامان اور ضرورت کی چیزیں گھروں سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔دوسری جانب چوہنگ کے قریب قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بھی دریائے راوی کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ کئی کئی فٹ گھروں میں جانے سے لوگوں کا قیمتی سامان خراب ہو گیا۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے چند بلاکس کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر