راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، 11 سالہ بچی جاں بحق

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث 11 سالہ بچی کائنات جان کی بازی ہار گئی۔ بچی کو پیٹ میں درد کی شکایت پر تین روز قبل اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

والد کے مطابق اسپتال کے ڈاکٹرز پیٹ درد کی درست تشخیص نہ کر سکے اور بغیر تصدیق کے بچی کا اپینڈکس کا آپریشن کر دیا۔ آپریشن کے بعد بھی بچی پیٹ درد سے مسلسل تڑپتی رہی، جس کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں بچی کو شدید تکلیف میں مبتلا دیکھا جا سکتا ہے۔

کائنات کا تعلق ڈھوک چوہدریاں سے تھا۔ اہلِ خانہ کا مؤقف ہے کہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کی مبینہ لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے بچی کی جان گئی۔

واقعے کے بعد بچی کے لواحقین نے کائنات کی میت وصول کرنے سے انکار کر دیا، جب کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کوئی تسلی بخش وضاحت نہ دی جا سکی۔

دوسری جانب ہولی فیملی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر اعجاز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو معاملے کی مکمل چھان بین کرے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر