جھنگ: چناب میں سیلاب کے باعث حضرت سلطان باہو کے مزار کا ایک دروازہ بند کردیا گیا

جھنگ (نیشنل ٹائمز)دریائے چناب میں سیلاب کے باعث حضرت سلطان باہو کے مزار کا ایک دروازہ بند کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق دربار سلطان باہو کا مرکزی داخلی دروازہ کھلا رکھا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دربار انتظامیہ نے سیلاب کے پیش نظر احتیاطی طور پر ایک دروازہ بند کیاہے۔دوسری جانب این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جھنگ چند ریلوے ایمبنکمنٹ کی بریچنگ کامیاب رہی، جھنگ چند ریلوے ایمبنکمنٹ کے3 سیکشنز دھماکا خیزمواد سے توڑنے کا فیصلہ کیا گیا، پاک آرمی کی ٹیموں نے دھماکا خیزمواد استعمال کرکے بریچنگ کا عمل سرانجام دیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق پہلا سیکشن دوپہرایک بج کر 20 منٹ، دوسرا 3 بج کر 42 منٹ اورتیسرا سیکشن شام 4 بج کر 19 منٹ پر توڑا گیا، جھنگ پل سے گزرنے والے 4 لاکھ 96 ہزار کیوسک پانی میں سے ایک سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی موڑ دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر