کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوئے: رپورٹ

کراچی (نیشنل ٹائمز)کراچی میں رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سب سے زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں رواں برس ہونے والے 543 ٹریفک حادثات میں اب تک 581 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 50.77 فیصد موٹر سائیکل سواروں کی ہے جن کی تعداد 295 ہے۔ٹریفک حادثات میں 34.25 فیصد راہگیر جاں بحق ہوئے جن کی تعداد 199 ہے جببکہ دیگر حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 87 ہے جو 14.97 فیصد ہے۔کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینائلسس ٹیم ( kraat ) کے ریکارڈ کے مطابق شہر میں رواں برس ہونے والے ٹریفک حادثات میں ٹرک کی ٹکر سے 61 حادثات میں 62 افراد جاں بحق ہوئے جو کہ ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کا 11.21 فیصد ہے۔حکام کے مطابق شہر میں ٹرالر کی ٹکر سے 52 حادثات میں 59 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 9.56 فیصد ہے، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ہونے والے 47 حادثات میں 54 افراد جان سے گئے جو مجموعی ہلاکتوں کا 8.64 فیصد جب کہ ڈمپر کی ٹکر سے ہونے والے 22 ٹریفک حادثات میں 30 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 4.04 فیصد ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ کار کی ٹکر سے ہونے والے 61 حادثات میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 11.21 فیصد ہے، موٹر سائیکل کی ٹکر سے ہونے والے 92 حادثات میں 92 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 16.91 فیصد جب کہ بس کی ٹکر سے 29 حادثات میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 5.33 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں منی بس کی ٹکر سے 13 حادثات میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 2.39 فیصد ہے، کوچ کی ٹکر سے 7 حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 1.29 فیصد ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق منی ٹرک کی ٹکر سے ہونے والے 8 حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جو حادثات کا 1.47 فیصد ہے، آئل ٹینکر کی ٹکر سے ہونے والے 6 ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 1.10 فیصد جب کہ سوزوکی پک اپ کی ٹکر سے ہونے والے 17 حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 3.13 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیپ کی ٹکر سے 5 ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 0.92 فیصد ہے، موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر سے 13 حادثات میں 13 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 2.39 فیصد ہے جب کہ دیگر 111 ٹریفک حادثات جن میں حادثے کی ذمہ دار گاڑی کا پتا نہیں چل سکا اس میں 113 افراد جاں بحق ہوئے جو ہلاکتوں کا 20.40 فیصد ہے۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر