جنہیں بجلی کے بلوں میں کمی نظر نہیں آرہی انکی آنکھوں پر پٹی پڑی ہے: وزیر توانائی

لاہور(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ جنہیں بجلی کے بلوں میں کمی نظر نہیں آرہی ان کی آنکھوں پر پٹی پڑی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ والے آئی پی پیز بننے جا رہے ہیں اور نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے 4 روپے فی یونٹ بوجھ عوام پر پڑے گا، ہم اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑ سکتے۔انہوں نے کہاکہ ایک کروڑ 80 لاکھ صارفین 70 فیصد ڈسکاؤنٹ پر بجلی لے رہے ہیں، جن علاقوں میں سیلاب آیا ہے وہاں صارفین کو ریلیف دیں گے۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ لوگ سولر پینل لگا کر خود کو 200 یونٹ سے نیچے لے کر گئے ہیں، بجلی کی قیمت سستی ہوئی ہے، بلوں میں فرق آیا ہے، جنہیں بجلی کے بلوں میں کمی نظر نہیں آرہی ان کی آنکھوں پر پٹی پڑی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر یہ الزام نہیں لگ رہا کہ ہم سیاسی بھرتیاں کر رہے ہیں، لوگ اختیارات کے پیچھے جنگ لڑتے ہیں ہم نے کمپنی کو با اختیار بنایا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر