سندھ کے عوام پریشان نہ ہوں، تمام انتظامات مکمل، کشتیوں کا بھی انتظام کیا ہے: شرجیل میمن

کراچی(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سیلاب کو لے کر سندھ کے عوام پریشان نہ ہوں ہم نے تمام انتظامات مکمل کیے ہوئے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ملک میں سیلابی صورتحال ہے، ریلہ سندھ میں داخل ہورہا ہے، پنجاب میں جو تباہ کاری ہوئی ہے اس پر ہم پنجاب حکومت کے ساتھ ہیں اور پنجاب کو ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے تمام انتظامات مکمل کیے ہوئے ہیں اور کشتیوں کا بھی انتظام کیا ہوا ہے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے تمام صورتحال کی مانیٹرنگ کےلیے سیل بھی قائم کیا ہے، بلاول بھٹو بھی تمام متعلقہ لوگوں سے براہ راست رابطے میں ہیں جب کہ تمام اراکین اسمبلی کو بھی اپنے حلقوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سینئر وزیر نے مزید کہا کہ 2010 کے سیلاب میں بہت زیادہ تباہ کاری ہوئی تھی، اس وقت تمام صورتحال کا جائزہ لیا اور اقدامات کیے جس کے بعد سیلاب آئے تو ہم نے اس حوالے سے مزید بہتر اقدامات کیے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈیم بنانے سے متعلق تین صوبے اسمبلی میں قرارداد سے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں، ڈیم ہوتا تو بھی آفات سے بچا نہیں جاسکتا تاہم قدرتی گزرگاہوں پر آبادی یا سوسائٹی قائم نہیں ہونی چاہیے۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر