دریاؤں میں گنجائش سے زائد پانی آیا جس کی توقع نہیں تھی: مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ سیلابی صورتحال میں انتظامی غفلت کی وجہ سے کوئی جان نہیں گئی۔
شاہدرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہمارے 3 دریاؤں پر پانی کا شدید دباؤ ہے اور ہمارے دریاؤں میں گنجائش سے زائد پانی آیا جس کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی انتظامیہ نے 50 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے، سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کریں گے، انتظامی غفلت کی وجہ سے کوئی جان نہیں گئی، جن لوگوں نے آبی راستوں میں اپنے گھر بنا لیے ہیں ان کو ہٹائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نارووال مکمل ڈوبا ہوا ہے، گجرات اور سیالکوٹ میں بری صورتحال ہے تاہم انتظامیہ نے لوگوں کی مدد کی جس پر تمام ڈی سیز ، سول ڈیفنس اور ریسکیو اداروں کو شاباش دیتی ہوں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ میں نے راوی میں کبھی اتنا پانی نہیں دیکھا، ہمیں اپنے انفرا اسٹرکچر ، واٹر اسٹوریج اور ڈیمز بنانا چاہئیں پانی اللہ کی نعمت ہے، پانی اسٹورکرنےکے لیے اسٹرکچر بنانا بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ اداروں کو کہا ہے کہ پروگرام بنا دیں کہ بارش کے پانی کو کیسے ہارویسٹ کرسکتےہیں، سیلابی پانی کو کس طرح سے اسٹور کرسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر