بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے ایسے ضمنی الیکشن نہیں لڑینگے جسکا نتیجہ پہلے سے مرتب ہو: سلمان اکرم

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے ضمنی الیکشن نہیں لڑیں گے جس کا نتیجہ پہلے سے مرتب کر دیا گیا ہو۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوں گے اور ایسے ضمنی الیکشن نہیں لڑیں گے جس کا نتیجہ پہلے سے مرتب کر دیا گیا ہو۔سلمان اکرم راجا کےمطابق عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے برتر طاقت روحانی اور اخلاقی طاقت ہے اور سب سے کم تر طاقت جسمانی طاقت ہے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا ان کی عمران خان سے ملاقات قانونی حق ہے، متعدد کیسز میں ان کا وکیل ہوں لیکن 3، 4 ماہ سے بانی پی ٹی آئی کے خاندان کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، کچھ معاملات پر عمران خان کی رائے چاہیے تھی وہ چیزیں کل ہوئی ہیں اور آج عمران خان سے ملاقات ہونا تھی، پھر خبر آئی کی سماعت ملتوی کر دی گئی ۔عمران خان کی پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے اور ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی ہدایت
انھوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ منظم اور مضبوط ہے لیکن ہمارے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتاریاں کی جا رہی ہیں اس لیے قائمہ کمیٹیوں سے نکلے کہ مزید اس ڈھکوسلے اور مذاق کا حصہ نہیں بنیں گے۔سلمان اکرم راجا کے مطابق یہ جھوٹ پر کھڑا نظام ہے، کیا یہ ضمنی الیکشن بغیر فارم 47 کے ہونے دیں گے؟ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں صرف ایک ہی قانون ہے اور وہ جبر کا قانون ہے، جب تک آزادی حاصل ہے بولتا رہوں گا اور کھڑا رہوں گا، مجھے کسی عقوبت خانے میں ڈالتے ہیں تو پھر دیکھیں گے کہ کیا صورتحال بنتی ہے۔ملک بھر میں سیلابی صورتحال سے متعلق سلمان اکرم راجا نے کہا کہ خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں جو قدرتی آفت آئی ہے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے لیکن سیلاب کے باوجود سیاسی کشیدگی میں کمی اس لیے نہیں ہو رہی کہ حکومت کشیدگی کم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر