لاہور پولیس کا جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور کریک ڈاؤن، ہزاروں اشتہاری اور مفرور ملزمان گرفتار

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے رواں سال کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق مختلف سافٹ ویئرز کی مدد سے لاکھوں افراد اور مقامات کی مؤثر نگرانی کی گئی ہے۔

ٹریول آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی۔ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 11 لاکھ 48 ہزار سے زائد مسافروں کا ڈیٹا چیک کیا گیا۔سمارٹ آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 30 ہزار 900 غیر ملکیوں کا ریکارڈ جانچا گیا۔پولیس سافٹ ویئرز کی مدد سے 1096 ہوٹلوں، 1223 ہاسٹلز اور 195 فیکٹریوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔

دورانِ چیکنگ 1058 اشتہاری ملزمان اور 324 عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے۔2400 سے زائد افراد کے خلاف کریمنل ریکارڈ کا انکشاف ہوا، جن پر مختلف مقدمات درج تھے۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں میں چھپ کر سفر کرنے والے مجرمان کی نقل و حرکت پر سخت نظر رکھی جائے۔تمام مسافروں کا ڈیٹا پولیس سافٹ ویئرز میں لازمی درج کیا جائے۔جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں میں مزید تیزی لائی جائے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر