نواز، شہبازاور مریم کی مری میں ملاقات، نئے چیف الیکشن کمشنر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) مری میں مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں تینوں رہنماوں کی سیاسی اور آئینی امور سمیت سیلاب کی تباہ کاریوں پر بات چیت ہوئی جبکہ ملاقات میں نئے چیف الیکشن کمشنر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف نے وزیر اعظم کو سیاسی و آئینی معاملات پر اتحادیوں سے رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے پارٹی قائد کو سیلاب کی تازہ صورتحال، امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات پربریفنگ دی۔زرائع کے مطابق نواز شریف نے کے پی اور اب پنجاب میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کااظہار کیا اور وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کی ہدایت کی۔ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف نے وزرا اور اراکین اسمبلی کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ جاپان اور طے پانے والے معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر