عمران خان کو دھندلے پن کی شکایت، طبی معائنے کی درخواست دائر

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دھندلے پن کی شکایت کے باعث طبی معائنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔
علیمہ خان نے عمران خان کے طبی معائنے کےلیے درخواست انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان کو آنکھوں میں شدید دباؤ اور دھندلے پن کی شکایت ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج نے آخری مرتبہ 4 نومبر 2024 کو ان کی آنکھوں کا چیک اپ کیا تھا۔ علیمہ خان کی درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کے ماتحت ڈاکٹروں پر ہمیں اعتماد نہیں، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو فوری طور پر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا جائے۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور پراسیکیوشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 29 اگست کوجواب طلب کر لیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر