اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے 38 سال بعد دریاؤں میں اتنا پانی آیا ہے، آج رات شاہدرہ سے بڑا سیلابی ریلا گزرا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا دریائے راوی میں 1988 کے بعد اتنی بڑی مقدار میں پانی آیا ہے، راوی کے بینک میں موجود لوگوں سے گزارش ہے کہ علاقوں کو خالی کر دیں، آئندہ دو سے تین دن میں دریائے راوی سےبڑا سیلابی ریلہ گزرے گا۔آج رات شاہدرہ کے مقام سے بڑا ریلا گزرے گا، رات 10 سے 12 بجے کے درمیان سیلابی ریلہ گزرے گا، یہ چیلنج ضرور ہوگا لیکن تمام تر اقدامات پورے کر لیے ہیں، امید ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 40 ہزارکیوسک ہے، آج رات شاہدرہ کے مقام سے بڑاریلا گزرےگا، شاہدرہ کے مقام سے آج رات 10 سے 12 بجے کے درمیان ریلا گزرےگا۔عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ گزشتہ رات دریائے چناب اور راوی میں اونے درجے کا سیلاب آیا، خانکی ہیڈورکس سے اس وقت ریلا گزر رہا ہے، دریاے چناب میں ایک دہائی بعد اونچے درجےکا سیلاب آیا جبکہ گنڈا سنگھ والا میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے زائد ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے سیلاب سے پنجاب میں بروقت اقدامات کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا، سیلاب جب تک رحیم یار خان سے نہیں گزرے گا پنجاب کے لیے چلینج رہےگا لیکن سیلاب سے اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہیں ہے۔
دریاؤں میں 38 سال بعد اتنا پانی آیا ہے، آج رات شاہدرہ سے بڑا سیلابی ریلا گزرے گا: ڈی جی پی ڈی ایم اے



