پنجاب میں سیلابی صورتحال، وزیراعظم کی وفاقی وزراء کو متاثرہ علاقوں میں جانیکی ہدایت

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم شہبازشریف نے دریائے چناب ، دریائے ستلج اور دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر وفاقی وزراء کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی وزراء کو فوری طور پر پنجاب بھر کے متاثرہ علاقوں میں جا کر امدادی کاموں کی نگرانی کا حکم دیا ہے، وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی کہ دریائی گزر گاہوں کے کنارے آباد افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے عمل کو مزید مؤثر اور تیز بنایا جائے۔شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ادارے آپسی روابط بڑھا کر امدادی کارروائیاں مزید تیز کریں۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کو پی ڈی ایم اے سے مکمل معاونت اور خطرے والے علاقوں سے لوگوں کو فوری محفوظ مقامات پر پہنچانے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس میں گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان موحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ہے، حالیہ بارشوں، فلیش فلڈز اوردریاؤں میں طغیانی سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصانات ہوئے۔انہوں نے کہا کہ 2022 کے سیلاب کے باعث 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اس بار خیبرپختونخوا میں سیلاب سے گھر کے گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چیلنج ہے، اکیلے نہیں نمٹ سکتے۔واضح رہے کہ بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا، مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے۔دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی آمد 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔فلڈ فور کاسٹٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 2لاکھ 45 ہزار 236 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر