بلوچستان بھر میں آٹے کی قیمت رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) چمن سمیت بلوچستان بھر میں آٹے کی قیمت رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بلوچستان میں پچھلے 10 روز کے دوران 7 ہزار روپے تک دستیاب 100کلو بوری کی قیمت میں 2ہزار روپے اضافے کے ساتھ ایک بوری 9ہزار روپے کی ہوگئی۔چمن میں ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب ملز آٹے کی 6ہزار 900 روپے میں دستیاب 100 کلو بوری کی قیمت 2 ہزار روپے اضافہ کے ساتھ اب 8ہ زار 900 روپے ہوگئی۔اسی طرح مقامی فلور ملز کا 7ہزار 200 روپے میں دستیاب 100 کلو بوری فائن آٹا اب 9ہزار 150 روپے میں مل رہا ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سندھ پنجاب میں طوفانی بارشیں، گندم کی قیمت میں اضافے سمیت کئی وجوہات کو جواز بناکر مل مالکان خودساختہ اضافہ کر رہے ہیں۔ فلور ایسوسی کا کہنا ہے کہ اوسط قیمت میں اضافے کا رجحان صرف چمن تک محدود نہیں بلکہ صوبے بھر میں ہے۔ یہی رجحان رہا تو اگست کے اختتام تک آٹے کی قیمت میں مذید اضافے کا امکان ہے۔دوسری جانب پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 550 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 20 کلوآٹے کا تھیلا 1850 روپے کا ہوگیا۔اس کے علاوہ لاہور میں ایک من گندم 300 روپے کے اضافے کے بعد 3 ہزار ایک سو روپے کی ہوگئی ۔ آئندہ چند روز میں آٹے کی قیمت بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر