قمبر شہداد کوٹ: بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تقسیم کا عمل، خواتین کو مالکانہ حقوق کی اسناد دی گئیں

قمبر شہداد کوٹ (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کی 20 لاکھ سے زائدخواتین کو گھروں کا مالک بنانا ایک خاموش سماجی انقلاب کی ابتدا ہے جس کے مثبت اثرات بتدریج سامنے آتے رہیں گے۔

میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے تعلقہ میروخان کے گاؤں نیو تھارو وڈھو میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے سندھ پیپلزہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ کیااور مالکانہ حقوق کی اسناد اُن گھروں کی خواتین کے حوالے کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا صوبے میں دنیا کا سب سے بڑا مفت رہائشی منصوبہ تیزی سے مکمل ہورہا ہے، یوں پاکستان پیپلزپارٹی کی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کا جو وعدہ کیا تھا، وہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے نانا قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے وعدہ کیا تھا کہ پیپلز پارٹی پورے پاکستان کے عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دے گی۔

حکومتِ سندھ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کی شکل میں اپنے شہید قائدین کے وعدے کو پورا کر رہی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کے حوصلے و کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومتِ سندھ گھروں کے اتنے بڑے منصوبے کو سیلاب متاثرین کی محنت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے دو مزید منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، جن میں سے ایک نئے تعمیر ہونے والے گھروں کو شمسی توانائی اور دوسرا واش کی سہولت کی فراہمی ہے۔ اس موقع پر پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری و ایم پی اے جمیل احمد سومرو، ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی اور دیگر اراکین اسمبلی، بلدیاتی نمائندے اور تنظیمی عہدیداران بھی پارٹی چیئرمین کے ہمراہ موجود تھے۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر