اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں تعینات ڈپٹی قونصلر عدنان جاوید کی درخواست پر گرفتار کیے گئے 11 سے زائد بچے 25 روز بعد ضمانت پر رہا کر دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق دو ہفتے قبل عدنان جاوید کے بیٹے علی عدنان نے اپنے والد کی سرکاری گاڑی استعمال کرتے ہوئے دوستوں کے ہمراہ ایک مقامی پارک کا رخ کیا، جہاں کرکٹ کھیلنے والے اسکول کے بچوں سے جھگڑا ہوا۔ مقامی کمیونٹی شخصیات کی مداخلت پر موقع پر ہی صلح نامہ طے پا گیا تھا۔
تاہم اگلے روز ایک نامعلوم سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لڑائی کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں نازیبا الفاظ اور گالم گلوچ بھی شامل تھی۔ اس ویڈیو کی بنیاد پر ڈپٹی قونصلر عدنان جاوید نے قونصل جنرل جدہ خالد مجید کی سفارش پر ڈپلومیٹک پولیس کو درخواست دی۔ پولیس نے بچوں کے خلاف گاڑی…



