بارسلونا: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی گورنر بارسلونا سے ملاقات، موسمیاتی تبدیلی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

بارسلونا (نیشنل ٹائمز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے وفد کے ہمراہ گورنر بارسلونا ماری کارمین گارسیا سے گورنر ہاؤس بارسلونا میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، موسمیاتی تبدیلیوں، حالیہ سیلابی تباہ کاریوں اور خیبرپختونخوا میں مذہبی سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وفد میں قونصل جنرل آف پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی چوہدری سالک گوندل، پاک فیڈریشن اسپین کے سینئر نائب صدر حافظ عبدالرزاق صادق، ڈپٹی اسپیکر ایاز عباسی، سینیئر صحافی محسن رضا، امریکہ سے فصیح حیدر، بیلجئیم سے کشمیر کونسل کے سربراہ سید علی رضا اور سینیئر صحافی علی فرقان شامل تھے۔

ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب کے نقصانات اور متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے موسمیاتی تبدیلی کو ایک عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے منفی اثرات نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر