ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت نے کسان کو تباہ کرنے کا سوچا ہوا ہے، ہمارے پاس اگلی فصل کاشت کرنےکا پیسہ نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کو کہتے رہےگندم خریدلیں، اب گندم کا ریٹ ایک ہزار روپے تک بڑھ گیا ہے۔چیئرمین کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو مافیا تک کہا گیا، ہم پرمقدمے درج کرنےکا کہا گیا۔خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا ملک میں کپاس کی پیداوار 50 فیصد کم ہوئی ہے، اب 5 ارب ڈالر کی باہر سے منگوانی پڑےگی، پنجاب حکومت نے کسان کو تباہ کرنےکا سوچا ہوا ہے، ہمارے پاس اگلی فصل کاشت کرنے کا پیسہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گندم کا ریٹ 2800 ہے لیکن 2 ہزار میں بیچنی پڑی، ہمیں گندم نہ بیچنے دی گئی تو احتجاج کریں گے، حکومت پنجاب ہمیں سنتی ہی نہیں، وہ کسان تنظیموں کوکچھ نہیں سمجھتی۔
اگلی فصل کاشت کرنےکے پیسے نہیں، پنجاب حکومت نےکسان کو تباہ کرنےکا سوچا ہوا ہے:کسان اتحاد



