اپردیر میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) اپردیر میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی اپر دیر کے مطابق آپریشن ہل ٹاپ، دوبانڈو درا، مسالا بانڈا، شاندل باغ، اتن درا، باغ کلے، سنگر اور شندل باغ میں کیا گیا۔ایس ایس پی اپردیرکے مطابق 20 مربع کلومیٹر پرمحیط علاقے پر آپریشن 3 روز تک جاری رہا۔ایس ایس پی کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ 2 شہری شہید اور پولیس اور سی ٹی ڈی کے 10 اہلکار زخمی ہوئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران واہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہےکہ سی ٹی ڈی اورپولیس افسران واہلکار فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کے خلاف دن رات مصروف عمل ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے بہادر اہلکاروں وافسران پر فخر ہے۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر