عمران خان نے میرا استعفیٰ منظور نہیں کیا: سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ مسترد کردیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کی ہدایات پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کی آج شام کو دوبارہ میٹنگ ہوگی۔سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فرازہی ہیں، وہ عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے ہیں۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز پاٹی عہدے سے مستعفی ہونے کافیصلہ کیا تھا۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا ایک ایسا واقعہ ہوا جو اب مجھ سے دو ٹوک فیصلےکا تقاضہ کرتا ہے، میری زندگی کھلی کتاب ہے، میرا کوئی عمل کسی اصول سے متصادم نہیں، میرا مختصر خاندان میرے ساتھ کھڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پارٹی کے اندر اور باہر سے ہرقسم کے رقیق حملوں کو سہا ہے، جس کا کوئی ملال نہیں، اپنی بھرپور وکالت کو پس پشت ڈال کر معاشی بے یقینی کو بخوشی قبول کیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر