حماد اظہر کا والد کی خالی نشست این اے 129 سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے اپنے والد میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہورسے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ انہوں نے والدہ کی ہدایت پر این اے 129 کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔حماد اظہر نے کہا کہ ان کے والد مرحوم 82 سال کی عمر میں پچھلا الیکشن لڑ چکے ہیں ، پولیس نے ان کے والد کو ہراساں کیا ، انہیں گرفتار کیا ، ان کے گھر پر بار بار چھاپے مارے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والد کے اکلوتے بیٹے اور فیملی کے واحد وارث ہیں ، وہ اپنی والدہ کو ایک اور صدمے سے دوچار نہیں کرنا چاہتے۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان کا فارم 47 والی پارلیمنٹ کا حصہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں، پی ٹی آئی اگر بائیکاٹ نہیں کرتی تو ان کے کزن ارسلان ظہیر کو ضمنی الیکشن لڑایا جائے ۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر