سرکاری ملازم پر تشددکا مقدمہ، سعید غنی کے بھائی کو آج عدالت میں پیش کیا جائےگا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)سرکاری ملازم پر تشدد کے الزام میں گرفتار سندھ کے وزیر سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سرکاری ملازم پر تشدد کے الزام میں گرفتاری دینے والے فرحان غنی اس وقت راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں۔فرحان غنی پر سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے، اسلحہ تاننے ، 20 سے 25 افراد کے ہمراہ سرکاری ملازم پر تشدد کرنےکا الزام ہے، ان کے خلاف درج مقدمے میں اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کراچی کے علاقے چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین بھی ہیں۔یاد رہے کہ فرحان غنی کے خلاف مقدمہ گزشتہ روز سرکاری ملازم حافط سہیل کے مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیاکہ 22 اگست کو شارع فیصل سروس روڈ پرفائبرکیبل بچھانےکی کام کی نگرانی کررہاتھا، 3 گاڑیوں میں20 سے 25 افرادآئے جن میں فرحان غنی، قمراحمد، شکیل اور دیگرشامل تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پوچھا کہ کس کی اجازت سے زمین کھود رہےہو؟ بتایا کہ سرکاری کام ہے، تمام اداروں کی این اوسی سےہو رہاہے مگر ان افراد نےمجھ پر جان سے مارنےکی نیت سے اسلحہ تانا اور تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر