تن کی دنیا اور من کی دنیا

تحریر: عابد حسین قریشی

چند یوم قبل ایک آرٹیکل” کبھی اپنے آپ سے ملاقات بھی ہوجائے” کے عنوان سے لکھا۔ دوستوں نے بہت پسند کیا۔ آج زندگی کے اسی پہلو پر غور و فکر کرتے من اور تن کی دنیا پر چند جملے دل و دماغ پر کچھ اثرات چھوڑ گئے۔اگرچہ ڈاکٹر علامہ اقبال نے اس تن اور من کی بحث میں بہت گہرائی میں جا کر لکھا ہے۔ مگر اس خاکسار نے اجمالاً چند فقرے اس موضوع پر لکھے ہیں۔ علم و ادب سے شغف رکھنے والے دوست ردیف قافیہ نہ ڈھونڈیں،البتہ صاحب نظر اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ویسے زندگی تو نہال ہے۔ من کی دنیا میں بھونچال ہے۔ تن کی دنیا تو صرف دھوکہ ہے۔ من کی دنیا محبت کا جھروکہ ہے۔ من کی دنیا میں چاہت ہے، راحت ہے۔ تن کی دنیا میں بے حد قباحت ہے۔ من کی دنیا معرفت ہے، صداقت ہے۔ تن کی دنیا میں بناوٹ ہے، ملاوٹ ہے۔ من کی دنیا تو خدا کا اک راز ہے۔ تن کی دنیا تجارت ہے،بازار ہے۔ من کی دنیا محبت و شفقت کا انگ ہے۔ تن کی دنیا اک مصنوعی سا رنگ ہے۔ من کی دنیا سود و زیاں سے ماورا ہے۔ تن کی دنیا ریاکاری کا بھر بھرا ہے۔ من کی دنیا اخلاص ہے، غمگساری ہے۔ تن کی دنیا مطلب براری اور عیاری ہے۔ من کی دنیا تو خدا کو پیاری ہے۔ تن کی دنیا صرف کھجل خواری ہے۔ من کی دنیا نصیب والوں کا جائے قرار ہے۔ تن کی دنیا غرض کے لئے بیقرار ہے۔ من کی دنیا وفاوں میں جزاوں میں۔ تن کی دنیا صرف ہواؤں اور فضاوں میں۔ من کی دنیا ہی حاصل زندگی ہے۔ تن کی دنیا تو باعث شرمندگی ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر