کے پی: سیلاب سے 493 کلو میٹر سڑکیں اور 32 پل بہہ گئے، بحالی کیلئے 9 ارب درکار، نقصان کی تفصیل جاری

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مواصلات کے انفرا اسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 15 اگست سے 22 اگست تک نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق صوبے میں سیلاب سے 331 سڑکوں کو 336 مقامات پر نقصان پہنچا، 493 کلومیٹر پرمشتمل سڑکیں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کی نذر ہوگئیں، جن میں 57 سڑکیں ابھی تک بند ہیں۔رپورٹ کے مطابق سڑکوں کی بحالی پر لاگت کا تخمینہ 9 ارب 45 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، 229 سڑکیں جزوی اور 50 سڑکیں مکمل طور پر بحال ہو چکی ہیں۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 32 پل سیلاب میں بہہ گئے، ایک پل مکمل اور22 پل جزوی طور پر ٹریفک کیلئےکھول دیےگئے ہیں جبکہ 9 پل تاحال ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلوں کی مرمت و بحالی پر ایک ارب 12 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سوات میں 79 سڑکیں 80 مقامات پر متاثر ہیں، سوات میں 43 کلومیٹر پر مشتمل سڑکیں سیلاب میں بہہ گئیں، 3 سڑکیں مکمل جبکہ 75 جزوی طور پر ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہیں، 2 سڑکیں تاحال بند ہیں۔ سوات میں سڑکوں کی بحالی پر45 کروڑ سے زیادہ روپےخرچ کیے جائیں گے۔دوسری جانب بونیر میں 43 سڑکیں متاثر ہوئیں جن میں 39 سڑکیں جزوی طور پر بحال کی جا چکی ہیں جبکہ 4 سڑکیں مکمل بند ہیں، بونیر میں سڑکوں کی بحالی پر ساڑھے 4 ارب روپے لاگت آئے گی۔صوابی میں بھی 41 سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، 32 سڑکیں ابھی تک بحال نہ ہو سکیں ہیں۔ صوابی میں سڑکوں کی بحالی پر 2 ارب 76 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔اس حوالے سے سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات محمد اسرار نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بونیر، صوابی اور دیگر اضلاع میں تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث کافی نقصان ہوا ہے۔محمد اسرار نے بتایا کہ 15 اگست کو محکمہ خزانہ کو ڈیڑھ ارب روپے جاری کرنےکا کہا تھا، 70کروڑ روپے اگلے ہی دن جاری کیےگئے جس میں 40 کروڑ مالاکنڈ اور 10 کروڑ روپے ہزارہ ریجن کوجاری کیے گئے، 20 کروڑ پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کو جاری کیے گئے، 186 چھوٹی بڑی مشینریوں کے ذریعےسڑکوں کی بحالی کاکام شروع کیا ہے۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر