علیمہ خان کے بیٹوں کو دیر سے گرفتار کیا گیا مگر کیسز کو جعلی نہیں کہہ سکتے: طلال چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ پولیس نے انہیں دیر سے گرفتار کیا مگر آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اُن کے کیسز جعلی تھے ۔جیو نیوز کے پروگرام ’ آج شاہ زیب خانزادہ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کے بیٹوں شاہ ریز اور شیر شاہ کی گرفتاری سے متعلق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ دونوں 9 مئی کو جناح ہاؤس میں موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو شواہد اکٹھے کرتے کرتے اتنی دیر لگ گئی، اگر کوئی شواہد نہیں ہونگے تو انہیں ریلیف مل جائے گا۔ وزیرمملکت نے مزید کہا کہ علیمہ خان کے بیٹے کو 24 گھنٹوں سے پہلے عدالت میں پیش کیا گیا، آپ کہہ سکتے ہیں کہ پولیس نے انہیں دیر سے گرفتار کیا مگر آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اُن کے کیسز جعلی تھے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئررہنما اسد قیصر نے کہا کہ علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری کے ذریعے کوشش کی گئی کہ ہم پر دباؤبرقرار رہے، صرف گرینڈ ڈائیلاگ چاہتے ہیں جس میں تمام سیاسی قوتیں اور اسٹیک ہولڈز شامل ہوں۔
علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری
واضح رہے کہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو 21 اگست کو ان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ سے حراست لیا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز شیر شاہ کو بھی عدالت سے واپسی پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔مزید برآں عدالت نے شاہ ریز کو 8 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر