9 مئی کو حملے کرنے اور کروانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہےکہ 9 مئی کو حملہ کرنے اور کروانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں۔
عظمیٰ بخاری نے شاہ ریز کی گرفتاری پر جاری بیان میں کہا کہ 9 مئی ایک ناکام بغاوت تھی جس کے تمام شواہد منظر عام پر آچکے، ناکام بغاوت اور سازش کے مرتکب کردار سیاسی لبادے میں نہیں چھپ سکتے، 9 مئی حملہ کرنے اور کروانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں ریاست پر چڑھائی کرکے قوم کی کون سی خدمت کی گئی؟ قوم 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولتکاروں کا مکمل احتساب چاہتی ہے، 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ کو اپنے گناہوں کا حساب دینے کا وقت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز علیمہ خان نے د عویٰ کیا تھا کہ 4 مسلح نقاب پوش ان کے بیٹے شاہ ریز کو گھر سے اغوا کرکے لےگئے ہیں جس کے بعد لاہورپولیس نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی تھی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بتایا تھا کہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے، شاہ ریز 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔بعد ازاں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں شاہ ریز خان کا 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر