باجوڑ: فورسز نے ترخو کو کلیئر کر دیا، رہائشیوں کو واپس گھروں کو جانے کی ہدایت

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کی تحصیل ماموند کے گاؤں ترخو کو کلیئر کر کے رہائشیوں کو واپس اپنے گھروں کو جانے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ماموند تحصیل کے گاؤں ترخو کو کلیئر کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق گاؤں ترخو میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں جبکہ ترخو کے عوام نے علاقہ کلیئر کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ترخو کے رہائشیوں کو گھروں کو واپس جانےکی ہدایت کی گئی ہے، ہجرت کرنے والے خاندانوں کی محفوظ اور باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ باجوڑ کا کہنا ہے کہ دیگر علاقوں سے بےگھر افراد کی مرحلہ وار واپسی کا عمل جلد شروع کیا جائےگا۔خیال رہے کہ باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لیے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر