خیبر پختونخوا حکومت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)چیف سیکریٹری کے پی شہاب علی شاہ نے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قدرتی آفات سمیت دیگر کاموں میں ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔
شہاب علی شاہ نے کہا کہ مہمند میں ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد حکومت کے پاس ایک ہیلی کاپٹر رہ گیا تھا اس لیے دوسرا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر عملے نے دوسروں کیلئے اپنی جانیں قربان کیں، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، ان کی قربانی سنہرے حروف میں لکھی جائےگی۔علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے شہداء کے لواحقین کو خصوصی پیکج دینے کی منظوری دی، صوبائی حکومت شہداء کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے لواحقین کو پولیس کے برابر کا شہدا پیکج دیا جائے گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کے عملے کےپانچوں افراد کنٹریکٹ ملازمین تھے، ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹس کے ورثا کو اسکیل 19 پولیس افسرکے شہدا پیکج کے برابر پیکج دیا جائے گا، دونوں پائلٹس کے لواحقین کو 2، 2 کروڑ روپےکا پیکج دیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پائلٹس میں کرنل ریٹائرڈ شاہد سلطان اور آفتاب شامل ہیں جبکہ فلائٹ انجنیئر سلیم کے ورثا کو ڈیڑھ کروڑ روپے دیے جائیں گے اور دو کریو چیفس کے لواحقین کو ایک، ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔یاد رہے کہ 15 اگست کو باجوڑ ریلیف آپریشن کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر