پختونخوا میں سیلاب سے مکمل تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 4 سے بڑھاکر 10 لاکھ روپےکر دیا گیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے مکمل تباہ شدہ گھروں کامعاوضہ 4سے بڑھا کر 10 لاکھ روپےکردیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے مکمل تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 4 سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے جبکہ جزوی متاثرہ گھروں کا معاوضہ ایک سے بڑھا کر 3 لاکھ روپےکر دیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سیلاب میں بہہ جانے والی گاڑیوں کےمالکان کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ سیلاب کے باعث نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو 15 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ فوڈپیکج کے تحت متاثرہ خاندانوں کو بھی 15 ہزار روپےدیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے مال مویشیوں کے نقصانات کی ادائیگیاں بھی جلد شروع کرنے کی ہدایت کردی۔یاد رہے کہ صوبے میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی ضلع بونیر میں ہوئی جہاں مقامی افراد اپنے پیاروں کو کھونےکے بعد نفسیاتی مسائل سے دوچار ہونے لگے ہیں۔سیلاب میں اپنے پیاروں کو کھونے والے افراد نیند نہ آنے اور بھوک نہ لگنے سمیت دیگر مسائل سے دوچار ہیں۔مقامی افراد کے مطابق سیلاب آنے کے بعد سے انہیں نیند نہ آنے کی شکایت ہے اور تباہ کن سیلاب کے مناظر بار بار ان کے سامنے آرہے ہیں۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر