فیلڈ مارشل کا حالیہ دورہ پاک امریکا تعلقات کیلئے ‘نئی جہت کی علامت‘ قرار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں اور اس کا کریڈٹ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کو جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا حالیہ واشنگٹن کا دورہ پاک امریکا تعلقات کے لیے ’’نئی جہت کی علامت‘‘ قرار دی گئی ہے۔ امریکی تھنک ٹینک یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے ماہر ڈاکٹر ڈینیئل ایس مارکی نے کہا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ سے قریبی تعلقات کے لیے ’’ہر حربہ‘‘ استعمال کر رہا ہے، جس میں عسکری، تجارتی اور توانائی شعبوں میں تعاون شامل ہے۔اخبار نے لکھا کہ امریکا نے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔پاکستان نے امریکا کو کرپٹو کرنسی، معدنی وسائل اور توانائی کے منصوبوں میں تعاون کی پیشکش کی، جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی۔ دی اکانومسٹ نے بھی ایک تفصیلی مضمون میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا معمار قرار دیا اور ان کی 18 جون کو وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کو خطے میں سفارت کاری کا نیا موڑ قرار دیا۔حالیہ پیش رفت میں امریکا نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرتے ہوئے اسے ’’کمزور معیشت‘‘ قرار دیا جبکہ پاکستان کے ساتھ صرف 19 فیصد ٹیرف پر تجارتی معاہدہ کیا۔ مبصرین کے مطابق یہ پیشرفت جنوبی ایشیا، چین اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کی اسٹریٹجک ترجیحات میں تبدیلی کا عندیہ دیتی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر